ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنی پہل ی ڈیجیٹل کار ہنڈائی ٹکسن متعارف
ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنی پہلی ڈیجیٹل کار ہنڈائی ٹکسن متعارف کرادی ہے۔
لاہور میں منعقدہ آن لائن لانچنگ تقریب میں موجود ہنڈائی مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سربراہ بی ایس جیونگ اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے سی او او تاٹسوا ساٹو کا کہنا تھا کہ ہنڈائی ٹکسن پاکستان میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی صارفین کے لیے آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ جدت کا بھی امتزاج ثابت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہنڈائی نے نئی گاڑی کی بارہ اقسام متعارف کرائی ہیں، پاکستان میں فی الحال دو اقسام صارفین کے لیے متعارف کرائی گئیں ہیں۔

Comments
Post a Comment