جاپان کی دو بڑی آئی ٹی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

 جاپان کی دو بڑی آئی ٹی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان؛

جاپان کی دو بڑی آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے  پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے ۔
جاپان میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد نے کہا ہے کہ جاپان میں آئی ٹی ماہرین کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اگلے چند سالوں میں جاپان کو ساڑھے چار لاکھ آئی ٹی ماہرین کی ضرورت ہوگی جبکہ اچھی بات یہ ہے کہ ہماری کوششوں سے جاپان کی دو بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
وہ پاکستان میں انوسٹمنٹ کریں گے جس میں سب سے پہلے جاپان کارپوریشن لمیٹڈ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سافران گروپ ہے جو مل کر پاکستان میں فنانشل ٹیکنالوجی پراجیکٹ شروع کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے سال دسمبر میں ان کو پاکستان کا دورہ کروایا تھا جس میں انہوں نے اس سے منسلک کافی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور پچھلے مہینے کی سترہ تاریخ کو انہوں نے اعلان کیا ہے وہ پاکستان میں فنانشل ٹیکانالوجی پراجیکٹ کا آغاز کریں گے اور FinTech Platform over SIM کو متعارف کروائیں گے جس میں ڈیجیٹل کیمروں سے فنانشیل ٹرانزیکشن کی جا سکتی ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان جائیں گے ان کا پلان ہے کہ اگلے تین سال میں پاکستان سے سو آئی ٹی انجینئرز کو جاپان بلوائیں گے۔
دوسرا وہ پاکستان میں آف شور ڈیویلپمنٹ سسٹم بنانے کےخواہ ہیں اور تیسرا پاکستان سے مزید آئی ٹی انجینئرز کو جاپان بلوائیں گے اور جن کمپنیز میں قلت ہیں وہاں انہیں بھیجیں گے، تو پچھلے دو مہینے میں یہ دو بڑی کمپنیاں پاکستان جانے کی خواہاں ہیں اور باقاعدہ اعلان بھی کر چکی ہیں۔
 سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ایوینٹن پہلے ہی بیس آئی ٹی انجینئرز لے چکی ہے اور مزید آئی ٹی انجینئرز کو بلانے کے خواہ ہیں
سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ ایک بہت وسیع فیلڈ ہے جاپان میں آئی ٹی انجینئرز اور پراڈکٹس کی بہت ڈیمانڈ ہےمنسٹری آف اکانومی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ایک سروے کے مطابق اس وقت بھی جاپان میں آئی ٹی انجینئرز کی بہت قلت ہے لیکن 2030 تک جاپان میں ساڑھے چار لاکھ آئی ٹی انجینئرز کی قلت ہوجائے گی۔
جاپان کا ادارہ انڈسٹریل ڈولپمنٹ سینٹر نے بھی ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کا نام آئی سی ٹی پاکستان ہے اس کی فنڈنگ جائیکا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے تحت پاکستان کے آئی ٹی وسائل کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں اور میچ میکنگ کر رہے ہیں
انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاللّٰہ اس پرجیکٹ کااعلان اکتوبر میں ہوگا اور وہ پاکستان میں دسمبر جنوری میں رپورٹ پیش کریں گے، جاپانی کاروباری اداروں کی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور پاکستان ماہرین کو جاپان بلوانے میں اضافے کے حوالے سے سوال کے جواب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح فرمایا اب جاپانی کمپنیاں پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹس میں بہت دلچسپی لے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم اس سلسلے میں یونیورسیٹیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں کہ وہ اپنے طالبعلموں کووہ اسکل مہیا کریں جن کی جاپان میں ڈیمانڈ ہےاور اس کے ساتھ ساتھ جاپانی زبان بھی سکھائی جائے۔
اس کے علاوہ ہماری یہ خواہش ہے کہ جاپان اور پاکستان آئی ٹی کے حب ہیں ان کو آپس میں منسلک کیا جائے اس سلسلے میں گنما پریفیکچر میں مائی باشی کا جو آئی ٹی سٹی ہے اس کو پاکستان اسلام آباد میں موجود آئی ٹی اسپیشل اکنامک زون سے منسلک کرنا چاہتے ہیں اور پھر ہماری خواہش ہو گی کہ ان دونوں شہروں کو سسٹر سٹی بنایا جائے تا کہ مستقل بنیادوں پر کام کیا جا سکے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ پوری امید ہےکہ ہم یہ جو کوششیں کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں اپنے اداروں اور یونیورسیٹیز کی جو حمایت حاصل ہے اور یہاں پر ڈیمانڈ بھی کافی ہے تو انشااللّٰہ ہم اپنے بہت سے آئی ٹی انجینئرز کو جاپان میں لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


کونی نوری ماتسودا اور عامر حسن


Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ کے لئے کافی فائدہ مند ہے؟

استعمال شدہ فون فروخت کرنے سے پہلے کیا ضروری ہے؟

گاجر کے بیج کس طرح سے بغیر کسی بیج کے حاصل کیے جا سکتے ہیں