سعودی عرب کا 4 مراحل میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے حاجیوں اور زائرین کی واپسی کا اعلان

سعودی وزارت داخلہ نے عازمین حج اور زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کی اجازت دینے کے لئے چار مراحل کا اعلان کیا ہے۔ کئی مہینوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے احتیاطی اقدامات کے طور پر ان مذہبی رسومات پر پابندی تھی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) نے وزارت داخلہ کے ان بیانات کا حوالہ دیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ: "تمام ضروری احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے 17 صفر 1442ء سے سعودی عرب کے دہائشیوں اور بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے بتدریج عمرے کی ادائیگی کی اجازت دینے کی منظوری دی ہے”۔
خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا ، "پہلا مرحلہ: اتوار 17 صفر 1442 ہجری سے شروع ہو گا جس میں صرف سلطنت کے اندر سے شہریوں اور رہائشیوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی۔ ایک دن میں 6 ہزار زائرین کو مسجد کے اندر تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے داخلے کی اجازت ہوگی۔ "
مزید کہا: "دوسرا مرحلہ: اتوار 1 ربیع الاول 1442 ھ سے سلطنت (سعودی عرب) کے اندر سے ایک دن میں 40000 حاجیوں کو احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے عمرہ کی ادائیگی ، زیارت اور نمازوں کی اجازت ہوگی۔ مسجد نبوی اور مسجد الحرام دونوں میں حاجیوں کا تناسب ایک ہی ہو گا”۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرا مرحلہ اس طرح ہوگا: "اتوار 15 ربیع الاول 1442 ہجری سے ہر روز سعودی عرب کے اندر اور بیرون ملک سے ایک ہزار حجاج کرام اور 60،000 ٹوٹل زائرین اور حاجیوں کو عمرہ، زیارت اور نمازیں پڑھنے کی اجازت ہو گی ۔مسجد نبوی میں اس کی وسعت کے مطابق زائرین کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ لیکن یہ سب کچھ سرکاری اعلان کے مطابق کورورنا کے خاتمہ یا اس کے کنٹرول میں رہنے پر ہی ممکن ہو سکے گا”۔

چوتھا مرحلہ اس طرح ہوگا: “سعودی عرب کے اندر اور بیرون ملک سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی 100% قدرتی استطاعت کے مطابق شہریوں اور باشندوں کو عمرہ کی ادائیگی ، زیارت اور نمازوں کی اجازت ہو گی ۔ مجاز اتھارٹی کے وبائی مرض کے خاتمے کے اعلان پر ہی اس فیصلے پر عمل درآمد ہو گا”۔
ذرائع کے مطابق ان اقدامات پر مرحلہ وار عمل درآمد کورونا وائرس کی پیشرفت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ کے لئے کافی فائدہ مند ہے؟

استعمال شدہ فون فروخت کرنے سے پہلے کیا ضروری ہے؟

گاجر کے بیج کس طرح سے بغیر کسی بیج کے حاصل کیے جا سکتے ہیں