مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی کھجلی سے فوری نجات حاصل کرنے کے دس طریقے
ان میں سے زیادہ تر اشیاء شاید آپ کے پاس گھر میں موجود ہوتیں ہیں۔
جب کبھی ہمارا دل باہر کی تازہ ہوا لینے کو کر رہا ہو تو جو چیز ہمیں تکلیف دیتی ہے وہ ہیں مچھر جو ہمیں مسلسل کاٹتے ہیں۔ مچھر کے کاٹنے سے خارش آپ کو دیوانہ بنا دیتی ہے۔ اور زیادہ خارش ( جو کہ بچے بہت زیادہ کرتے ہیں)سے جلد پر زخم بن سکتے ہیں جس سے انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے ۔ معاملات زیادہ خراب ہونے سے پہلے آئیں ان طریقوں کو آزمائیں۔ امکان ہے کہ چند سیکنڈ میں خارش ختم ہوجائے گی۔
1. ایلو ویرا
ایلو ویرا بہت سی چیزوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ جب آپ دھوپ میں بہت زیادہ دیر تک رہے ہوں۔ تو یہ آپ کو ٹھنڈک کا احساس دلانے میں مدد کرتا ہےـ یہ مہاسوں کا بھی علاج ہے۔ اگر آپ کو مچھر کے کاٹنے سے کھجلی ہو رہی ہے تو ایلو ویرا جِلد کو ٹھنڈک اور سکون بخشتا ہے اور خارش کم کرتا ہے۔ کیا آپ کو اتنی خارش ہے کہ جس سے آپ کی جلد کو خراشیں پڑ گئیں ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ایلو ویرا بہت کام آتا ہے! یہ جلد کو دوبارہ ٹھیک ہونے میں مدد کرتا ہے۔
2. کیلے کا چھلکا
اس کی بہت سفارش کی جاتی ہے۔ صرف کیلے کے چھلکے کے اندر والا حصہ مچھر کے کاٹنے پر رگڑیں۔ اس سے خارش بہت حد تک کم ہو گی۔ مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی نمی کیلے کے چھلکے کے اندرونی میں موجود شکر کی وجہ سے ختم ہو جاتی ہے ۔ جس سے خارش کم ہوتی ہے۔
3. آئس کیوبز
کیا آپ کو مچھر نے کاٹ لیا ہے؟ پھر فریزر کی طرف بھاگیں! جلد سے جلد کھجلی سے بچنے کے لئے مچھر کے کاٹنے کو ٹھنڈا کریں۔ ایک فلالین کے کپڑے یا تولیہ میں برف کے کچھ کیوب لگائیں ۔ اور اسے کم سے کم بیس منٹ تک مچھر کے کاٹنے والی جگہ پر رکھیں۔اسکی ٹھنڈک سے آپ کو خارش محسوس نہیں ہوگی اور سوجن ختم ہوجائے گی۔ اگر آپ کو مچھروں نے پوری طرح سے کاٹ لیا ہے تو آپ (برف) ٹھنڈے پانی سے شاور لینے پر غور کرسکتے ہیں۔
4. نمک
نمک ایک اور قدرتی علاج ہے۔ یہ مچھر کے کاٹنے کو خشک کردیتا ہے ، لہذا خارش فورًا ختم ہوجائے گی۔ خاص طور پر نمک کو رگڑنے سے زیادہ فائدہ ہو گا۔ سب سے پہلے مچھر کے کاٹنے کی والی جگہ کو گیلا کریں۔ تھوڑا سا موٹا نمک لے کر اسے تھوڑی دیر تک نیم گرم پانی میں بھگوئیں اور پھر اس پانی کو مچھر کاٹنے والی جگہ پر ڈالیں اس سے پریشان کن خارش سے فورًا چھٹکارا پائیں گے۔
5. ٹوتھ پیسٹ
ٹوتھ پیسٹ ایک ایسی چیز ہے جو دانت صاف کرنے سے کہیں زیادہ فائدہ مند ہے۔ یہ چہرے کے دانوں کو خشک کرتا ہے ، آپ اس سے اپنی جلد کی صفائی کرسکتے ہیں اور یہ مچھر کے کاٹنے کی درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں پودینے کے پانی کے ساتھ ملا کر ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں۔ مچھر کے کاٹنے پر کچھ ٹوتھ پیسٹ پھیلائیں اور اسے تھوڑی دیر کے لئے جلد پر چھوڑ دیں۔ آپ دیکھیں گے کہ یہ حصہ جلد ہی سوکھ جاتا ہے اور آپ خارش سے نجات پاتے ہیں۔
6. بیکنگ سوڈا
ٹھیک ہے صرف یہ ایک ہی طریقہ آپ کی جلد کے لئے سب سے اچھا نہیں ہے ، لیکن یہ بہت مدد کرتا ہے! پانی میں کچھ بیکنگ سوڈا ملا کر ایک پیسٹ بنائیں۔ پھر اسے خارش والے مقام پر پھیلائیں اور اسے پندرہ منٹ تک جلد پر چھوڑ دیں۔ یہ بہت اچھا طریقہ ہے اس سے آپ خارش سے فورًا نجات پائیں گے۔
7. لیموں کا رس
یہ قدرتی طریقہ مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی خارش ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ لیموں کا جوس کھجلی کو روکتا ہے اور انفیکشن سے بچاتا ہے۔ تاہم اس کا استعمال احتیاط سے کریں ۔ اس جوس کو صرف گھر کے اندر ہی استعمال کریں اور دھوپ میں جانے سے پہلے اچھی طرح سے دھو لیں۔ لیموں کے رس میں موجود تیزاب آپ کی جلد پر ناگوار دھبوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اور آپ یہ بالکل نہیں چاہتے ہیں۔
8. چائے کے درخت کا تیل(ٹی ٹری آئل)
چائے کے درخت کا تیل(ٹی ٹری آئل) بھی آپ کے دوا خانے میں ہونا ضروری ہے۔ یہ چہرے کے دانوں ، سر کی جوؤں ، پاؤں کے پسینے اور مچھر کے کاٹنے کی خارش کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے! اس تیل کے چند قطروں سے یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔
9. ایپل سائڈر سرکہ( apple cider vinegar)
لیموں کے جوس کی طرح سیب سائڈر سرکہ بہت کھٹا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مچھر کے کاٹنے کے خلاف موثر ہے۔ تھوڑا سا سرکہ مچھر کے کاٹنے پر لگائیں اور کچھ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ کچھ ہی دیر میں خارش کم ہوگی۔ کیا آپکو ان مچھروں نے پورے جسم پر کاٹ لیا ہے؟ اس کے لئے اپنے غسل کے پانی میں دو یا تین کپ سیب سائڈر سرکہ ڈالیں اور اسی وقت اپنے پورے جسم کو دھوئیں۔ اس غسل کے بعد آپ کو بہت اچھی خوشبو تو نہیں آئے گی۔ لیکن ظاہر ہے ، اس کی وجہ سے آپ تکلیف سے نکل آئیں گے۔
10. الکوحل(alcohol )
ہم خالص الکحل کے بارے میں بات کر رہے ہیں جسے آپ کسی کیمسٹ یا دواخانے سے زخموں کی جراثیم کش دوا کے طور پر خرید سکتے ہیں۔ تھوڑی سی روئی پر الکوحل ڈالیں اور اسے خارش والی جگہ پر مل دیں دیں۔ چند سیکنڈ کے اندر خارش نمایاں طور پر کم ہوجائے۔

Comments
Post a Comment