جسم میں میگنیشیم کی کمی کی وجہ کیا ہے؟
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ،میگنیشیم کی کمی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے بڑے شہروں کے رہائشی
(chronic stress)دوچار ہیں ، کیونکہ ان کو ہمیشہ بیرونی اثرات کاسامنا رہتا ہے۔ اگر کوئی شخص دائمی تناؤ
،کا شکار ہے تو اس کی میگنیشیم کی ضرورت 1.5-2 گنا بڑھ جاتی ہے۔ مزید براں، ہمارے جسموں میں تناؤ
نظام کے ایک گروپ کو منظم کرتا ہے۔ اور خون میں مائیکروایلیمنٹ
جیسا کہ سوڈیم ، کیلشیم اور میگنیشیم کی مقدار کو متاثر کرتا ہے۔ اگر جسم میں میگنیشیم کی سطح کم ہے تو اس سے سوڈیم اور کیلشیم کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے ، اور اس طرح جسم میں پانی
(fluid)
جمع رہتا ہے ، اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بنتا ہے۔ اور میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے مستقل سردرد
(migraine)
ہوتی ہے۔ چڑچڑاپن ، میموری میں خلل ، کسی موضوع پر توجہ مرکوز نہ کرنا اور موڈ میں تبدیلیاں میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتیں ہیں۔
پروفیسر نوٹ کرتا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں کی وجہ سے میگنیشیم کا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اور ہمارے جسم میں نمک کی زیادہ مقدار میگنیشیم کے جذب ہونے میں رکاوٹ ہوتی ہے۔ لہذا نمک کے استعمال کو کم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، افسردگی اور خراب موڈ کی بڑی وجہ قوت مدافعت میں کمی ہے، جو سردیوں
میں بیماریوں کی بڑی وجہ ہے۔
(chronic fatigue syndrome ) دائمی تھکاوٹ سنڈروم
کی ایک اہم وجہ میگنیشیم کی کمی ہے۔
یہ خیال رکھنا چاہئے ، کہ خواتین کے خون میں میگنیشیم کی معمول کی سطح 0.66-1.07 ملی میٹر / لیٹر ہے ۔ اور اگر یہ نیچے یا اس سے زیادہ ہے تو ، ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ خواتین کو میگنیشیم کے دن میں 310 ملیگرام کی ضرورت ہوتی ہے ، اور مردوں کو 400 ملیگرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ میگنیشیم کے سب سے اہم ذرائع یہ ہیں: پودوں پر مبنی فوڈ پروڈکٹس, ریشہ دار غذائیں، گری دار میوے ، سیاہ گندم
(buckwheat )
اور پتوں کا ساگ۔
اور تحقیقی پروفیسر نے مزید کہا کہ کافی ایک پیشاب آور چیز ہے جس کی وجہ سے جسم سے میگنیشیم خارج ہوتا ہے۔ لہذا کوکو کا استعمال بہتر ہے۔
پروفیسر نے زور دے کر کہا ہے کہ جسم میں میگنیشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ادویات کا استعمال کرنے سے پہلے خون کے تجزیہ کے نتائج کی روشنی میں ماہر کی ہدایت اور نسخے کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے۔

Comments
Post a Comment