گاجر کے بیج کس طرح سے بغیر کسی بیج کے حاصل کیے جا سکتے ہیں

 آجکل گاجر کا موسم آگیا ہے۔ آئیں گاجروں کو کھانے کا مزا لینے کے ساتھ ساتھ ان کو اگانا اور ان کے بیج حاصل کرنا بھی سیکھتے ہیں ۔




گاجر کا سر والا حصہ کاٹ کر علیحدہ کر لیں اور باقی گاجر کو استعمال کر لیں۔ اب جو گاجر کا اوپر والا حصہ ہے اس کو کسی گملے یا ڈبے میں مٹی بھر کر اس کے اوپر اوپر رکھ کر ہلکا سا دبا دیں۔ تھوڑا تھوڑا سا پانی دیتے رہیں۔ 

اب کچھ ہی دن میں نوٹس کریں گے کہ اس کے پتے نکلنے شروع ہو گئے ہیں۔ اب اگر آپ نے اس سے بیج حاصل کرنے ہیں تو اس کے لئے تین سے چار مہینے آپ کو اس کو پانی دینا ہے پھر آپ دیکھیں گے کہ یہ ایک تین سے چار فٹ لمبے پودے میں تبدیل ہو گیا ہے اور اس پر پھول آگئے ہیں ہر ایک بڑے پھول میں بہت سے چھوٹے پھول ہوں گے۔





 اب پہلے پھولوں کی پتياں جھڑیں گی اور ان کا بیج رہ جائے گا اب بیج کے بڑا ہونے کا وقت ہے پہلے یہ بیج سبز رنگ کے ہوں گے




تو ان اتارنا نہیں جب یہ بیج پک کر براؤن ہو جائیں گے تو ان پھولوں کو اتار لیں اور ان سے بیج علیحدہ کر کے ان سے سینکڑوں گاجریں اگا سکتے ہیں۔




بہت ہی آسان طریقہ ہے آپ بھی ضرور آزمائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا آپ کے لئے کافی فائدہ مند ہے؟

استعمال شدہ فون فروخت کرنے سے پہلے کیا ضروری ہے؟