دانتوں کی حفاظت کے چند لاجواب نسخے
اچھے اور خوبصورت دانت ہر کسی کو بھلے لگتے ہیں۔ منہ کے ذریعے ہی تمام خوراک جسم میں جاتی ہے اگر دانتوں اور مسوڑھوںمیں انفیکشن ہو جائے تو پورے جسم کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس لیے دانتوں اور مسوڑھوں کی صحیح حفاظت بہت ضروری ہے۔ اگر دانتوں کو صبح شام کھانے کے بعد صحیح طور پر صاف رکھا جائے تو دانتوں اور مسوڑھوں کی تکلیف ہونے کا بہت کم خدشہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی انفیکشن ہو بھی جائے تو فوری طور پر دانتوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے تاکہ بیماری کے مطابق دوائی کا استعمال کیا جا سکے۔
دانتوں، مسوڑھوں یا داڑھ میں درد عموماً زیادہ تر انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس وجہ سے درد اور انفیکشن کو دور کرنے کے لیے درد دور کرنے والی، اینٹی بائیوٹک اور سوجن دور کرنے والی دواؤں کو ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔
تین سے پانچ روز دوا استعمال کرنے سے افاقہ تو ہو جاتا ہے۔ لیکن ان کے درج ذیل مضر اثرات بھی ہوتے ہیں۔
مضر اثرات:
٭متلی، قے، ڈائریا، منہ اور زبان کا پکنا ٭دس سال سے کم عمر کے بچوں میں دانتوں کی پیلاہٹ، الرجی اور خارش ٭خون کے سفید خلیوں میں کمی
آسان اور متبادل علاج
جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا ہے کہ دانتوں کی صفائی سب سے ضروری ہے۔ اس کے لیے سب سے زیادہ موثر اور آزمودہ طریقہ مسواک کرنا ہے۔ مسواک کسی بھی برش اور اعلیٰ سے اعلیٰ ٹوتھ پیسٹ سے بہتر ہے۔ اس میں شامل قدرتی اجزا اور ریشے دانتوں کی مکمل صفائی کرتے ہیں اور باقاعدگی سے مسواک کرنے والوں کے دانت کبھی خراب نہیں ہوتے۔ مسواک کرنا ویسے بھی سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ وضو کے ساتھ چند منٹ مسواک کا استعمال دانتوں کو مضبوط اور صحت مند رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں دانتوں کی تکالیف دور کرنے کے لیے مندرجہ ذیل آسان گھریلو نسخوں پر عمل کریں۔
دانتوں کے لئے منجن:
پہلے پہل لوگ دانتوں کی حفاظت کے لئے گھر میں تیار شدہ منجن استعمال کرتے تھے اس لئے دانتوں کی بیماریاں کم تھیں ۔ لیکن زندگی کی اس دوڑ میں جہاں اور بہت سی تبدیلیاں آئیں ہیں وہاں منجن کا استعمال بھی تقریبًا متروک ہو چکا ہے۔ دانتوں کے اسپتال مریضوں سے بھرے ہیں۔
آئیے میں آج آپ کو آسان سا منجن بتاتا ہوں جس کے باقاعدہ استعمال سے آپ دانتوں کے جملہ امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
مختلف ٹوٹکے
٭دانتوں کا درد ہو رہا ہو تو فوری طور پر اس میں لونگ پیس کر لگائیں۔ دانتوں کے درد کو دور کرنے کے لیے عرق لیموں اور لونگ کا تیل ملا کر دوا بنا لیں اور اسے بوقت ضرورت استعمال کریں۔ لونگ میں اللہ تعالیٰ نے درد اور انفیکشن دور کرنے کی صلاحیت رکھی ہے۔
٭مسوڑھوں کی تکلیف میں لیموں کا رس شہد میں ملا کر صبح شام مسوڑھوں پر ملیں۔
٭دانتوں کا میلاپن دور کرنے کے لیے مسواک یا ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ لیموں کا تازہ رس دانتوں اور مسوڑھوں پر ملیں۔
٭سرکے میں شہد ملا کر ملنے سے بھی دانتوں کی تکلیف دور ہو جاتی ہے۔
٭سرکہ میں نمک اور پھٹکڑی ملا کر لگانے یا کُلیاں کرنے سے مسوڑھوں سے خون بہنابند ہو جاتا ہے۔
٭پیاز کے عرق میں روئی بھگو کر دانت میں رکھنے سے دانت کا درد دور ہو جاتا ہے۔
*پہلے لوگ کڑوا داتن جو ایک لکڑی کی چھال کا بنا ہوتا تھا استعمال کرتے تھے جس سے دانتوں پر جمی میل اور کیڑا ختم ہو جاتا تھا آج بھی اس کے استعمال سے ہم اپنے دانتوں اور مسوڑوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ بہت ہی لاجواب طریقہ ہے۔ کس بھی پنساری کی دکان سے مل جائے گا۔
طبِ نبویؐ
٭شہد میں نمک ملا کر مسوڑھوں پر ملنے سے دانت اور مسوڑھے مضبوط ہو جاتے ہیں۔
٭دانتوں کی حفاظت کے لیے مسواک اکسیر ہے۔

Keeping teeth healthy keeps you healthy
ReplyDelete