Posts

Showing posts from September, 2020

سعودی عرب کا 4 مراحل میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے حاجیوں اور زائرین کی واپسی کا اعلان

Image
سعودی وزارت داخلہ نے عازمین حج اور زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کی اجازت دینے کے لئے چار مراحل کا اعلان کیا ہے۔ کئی مہینوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے احتیاطی اقدامات کے طور پر ان مذہبی رسومات پر پابندی تھی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) نے وزارت داخلہ کے ان بیانات کا حوالہ دیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ: "تمام ضروری احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے 17 صفر 1442ء سے سعودی عرب کے دہائشیوں اور بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے بتدریج عمرے کی ادائیگی کی اجازت دینے کی منظوری دی ہے”۔ خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا ، "پہلا مرحلہ: اتوار 17 صفر 1442 ہجری سے شروع ہو گا جس میں صرف سلطنت کے اندر سے شہریوں اور رہائشیوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی۔ ایک دن میں 6 ہزار زائرین کو مسجد کے اندر تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے داخلے کی اجازت ہوگی۔ " مزید کہا: "دوسرا مرحلہ: اتوار 1 ربیع الاول 1442 ھ سے سلطنت (سعودی عرب) کے اندر سے ایک دن میں 40000 حاجیوں کو احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے عمرہ کی ادائیگی ، زیارت اور نمازوں کی اجازت ہوگی۔ مسجد نبوی اور مسجد ا...

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی کھجلی سے فوری نجات حاصل کرنے کے دس طریقے

Image
  ان میں سے زیادہ تر اشیاء شاید آپ کے پاس گھر میں موجود ہوتیں ہیں۔ جب کبھی ہمارا دل باہر کی تازہ ہوا لینے کو کر رہا ہو تو جو چیز ہمیں تکلیف دیتی ہے وہ ہیں مچھر جو ہمیں مسلسل کاٹتے ہیں۔ مچھر کے کاٹنے سے خارش آپ کو دیوانہ بنا دیتی ہے۔ اور زیادہ خارش ( جو کہ بچے بہت زیادہ کرتے ہیں)سے جلد پر زخم بن سکتے ہیں جس سے انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے ۔ معاملات زیادہ خراب ہونے سے پہلے آئیں ان طریقوں کو آزمائیں۔ امکان ہے کہ چند سیکنڈ میں خارش ختم ہوجائے گی۔ 1.  ایلو   ویرا ایلو ویرا بہت سی چیزوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ جب آپ دھوپ میں بہت زیادہ دیر تک رہے ہوں۔ تو یہ آپ کو ٹھنڈک کا احساس دلانے میں مدد کرتا ہےـ یہ مہاسوں کا بھی علاج ہے۔ اگر آپ کو مچھر کے کاٹنے سے کھجلی ہو رہی ہے تو ایلو ویرا جِلد کو ٹھنڈک اور سکون بخشتا ہے اور خارش کم کرتا ہے۔ کیا آپ کو اتنی خارش ہے کہ جس سے آپ کی جلد کو خراشیں پڑ گئیں ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ایلو ویرا بہت کام آتا ہے! یہ جلد کو دوبارہ ٹھیک ہونے میں مدد کرتا ہے۔ 2.  کیلے   کا   چھلکا اس کی بہت سفارش کی جاتی ہے۔ صرف کیلے کے چھلکے کے اندر والا حصہ مچھر کے ...

جسم میں میگنیشیم کی کمی کی وجہ کیا ہے؟‎

Image
  ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ،میگنیشیم کی کمی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے بڑے شہروں کے رہائشی  (chronic stress)دوچار ہیں ، کیونکہ ان کو ہمیشہ بیرونی اثرات کاسامنا رہتا ہے۔ اگر کوئی شخص دائمی تناؤ ،کا شکار ہے تو اس کی میگنیشیم کی ضرورت 1.5-2 گنا بڑھ جاتی ہے۔ مزید براں، ہمارے جسموں میں تناؤ         نظام کے ایک گروپ کو منظم کرتا ہے۔ اور خون میں  مائیکروایلیمنٹ   جیسا کہ سوڈیم ، کیلشیم اور میگنیشیم کی مقدار کو متاثر کرتا ہے۔ اگر جسم میں میگنیشیم کی سطح کم ہے تو اس سے سوڈیم اور کیلشیم کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے ، اور اس طرح جسم میں پانی (fluid)   جمع رہتا ہے ، اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بنتا ہے۔ اور میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے مستقل سردرد (migraine) ہوتی ہے۔ چڑچڑاپن ، میموری میں خلل ، کسی موضوع پر توجہ مرکوز نہ کرنا اور موڈ میں تبدیلیاں میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتیں ہیں۔ پروفیسر نوٹ کرتا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں کی وجہ سے میگنیشیم کا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اور ہمارے جسم میں نمک کی زیادہ مقدار میگنیشیم کے جذب ہونے میں رکاوٹ ہوتی ہے۔ لہذا نمک کے است...

دانتوں کی حفاظت کے چند لاجواب نسخے

Image
اچھے اور خوبصورت دانت ہر کسی کو بھلے لگتے ہیں۔ منہ کے ذریعے ہی تمام خوراک جسم میں جاتی ہے اگر دانتوں اور مسوڑھوںمیں انفیکشن ہو جائے تو پورے جسم کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس لیے دانتوں اور مسوڑھوں کی صحیح حفاظت بہت ضروری ہے۔ اگر دانتوں کو صبح شام کھانے کے بعد صحیح طور پر صاف رکھا جائے تو دانتوں اور مسوڑھوں کی تکلیف ہونے کا بہت کم خدشہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی انفیکشن ہو بھی جائے تو فوری طور پر دانتوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے تاکہ بیماری کے مطابق دوائی کا استعمال کیا جا سکے۔   دانتوں، مسوڑھوں یا داڑھ میں درد عموماً زیادہ تر انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس وجہ سے درد اور انفیکشن کو دور کرنے کے لیے درد دور کرنے والی، اینٹی بائیوٹک اور سوجن دور کرنے والی دواؤں کو ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ تین سے پانچ روز دوا استعمال کرنے سے افاقہ تو ہو جاتا ہے۔ لیکن ان کے درج ذیل مضر اثرات بھی ہوتے ہیں۔ مضر اثرات: ٭متلی، قے، ڈائریا، منہ اور زبان کا پکنا ٭دس سال سے کم عمر کے بچوں میں دانتوں کی پیلاہٹ، الرجی اور خارش  ٭خون کے سفید خلیوں میں کمی             آسا...

استعمال شدہ فون فروخت کرنے سے پہلے کیا ضروری ہے؟

Image
استعمال شدہ فون بیچنے سے پہلے جو اہم ترین اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ہم ہمیشہ اپنے لئے اسمارٹ فونز کے نئے ورژن کے حصول کی کوشش کرتے ہیں۔ اسمارٹ فونز کی دنیا دن بدن ترقی کر رہی ہے ، اور ہم سب بہت سے ایسے سمارٹ فونز کے ماڈلز تلاش کرتے ہیں جو ہمارے پاس موجود خصوصیات سے بہتر خصوصیات کے ساتھ آتے ہیں ، اور آپ میں سے بہت سے لوگ یہ نیا حاصل کرنا چاہیں گے۔ لیکن نیا فون خریدنے کی لاگت کو کم کرنے کے لیے ہمیں اپنا پرانے فون کو بیچنا اور اس کی قیمت کو نئے فون کی خریداری میں بطور امداد استعمال کرنا پڑتا ہے۔ لہذا ، اس عنوان میں ، ہم آپ کو کچھ ایسے اہم طریقہ کار بتائیں گے جو ہر شخص کو کسی بھی فریق کو اپنا فون بیچنے سے پہلے اختیار کرنے چاہے۔ استعمال شدہ فون بیچنے سے پہلے کون سے اہم ترین اقدامات کرنے چاہیں؟؟ آپ میں سے بہت سے افراد پرانے اسمارٹ فون کسی کو بیچنے کی وجہ سے کچھ پریشانیوں کا شکار ہوجاتے ہیں ، اور یہ وہ حفاظتی اقدامات ہیں جو کسی کو استعمال شدہ فون بیچنے سے پہلے اٹھانا چاہئے۔ لیکن ایک بار جب آپ ان اقدامات پر عمل کریں گے ، تو آپ بغیر کسی رکاوٹ کے ان تمام پریشانیوں سے آزاد ہوجائیں گے۔ فون میں موجو...

عمودی کاشت کاری (ورٹیکل فارمنگ) تیزی سے مقبول ہوتا ہوا طریقہ کاشت کاری

Image
  دس منزلہ کھیت سے گندم کی پیداوار 600 گنا تک بڑھائی جاسکتی ہے، ماہرین زراعت میں اس نئے شعبے کو ’’عمودی کاشت کاری‘‘ (ورٹیکل فارمنگ) کہا جاتا ہےجس میں کھلے آسمان کے بجائے کسی عمارت کے اندر، مختلف فصلوں کی منزل در منزل کاشت کرتے ہوئے، کم رقبے پر زیادہ پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔ امریکی زرعی ماہرین نے حساب لگایا ہے کہ اگر ایک دس منزلہ کھیت میں گندم کاشت کی جائے تو گندم کی پیداوار روایتی زراعت کے مقابلے میں 200 سے 600 گنا تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ دبئی میں بھی حکومت نے شہریوں کو تازہ سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کے لیے جدید فارمنگ کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ عمودی کاشت کاری کا یہ منصوبہ 100 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا ۔ جس میں توانائی کے حصول کے لئے سورج کی روشنی کی بجائے ایل ای ڈی بلبوں کا استعمال کیا جائے گا۔ فوڈ سکیورٹی کے ادارے کے چیئرمین عمر بو شہاب کہتے ہیں کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ 21 اجناس کے چھ ماہ کا ذخیرہ اپنے پاس رکھا جائے تاکہ درآمد نہ کرنا پڑے۔(یاد رہے کہ دبئی میں 80 فیصد پھل اور سبزیاں باہر سے درآمد کی جاتیں ہیں) امریکا میں دنیا کے سب سے بڑے ’’کثیرالمنزلہ‘‘ کھیت کا منصوبہ عمود...

چقندر کے استعمال سے دماغی صلاحتیں بڑھائیں اور بلڈ پریشر سے نجات پائیں

Image
  چقندر دراصل ایک پودے کی جڑ ہوتی ہے جس کا ذائقہ شیریں ہوتاہے اور چھلکے سے لے کر اندر کے گودے تک سب کارنگ خون کی طرح سرخ ہوتاہے ۔سبزی خوروں کی یہ پسندیدہ غذا ہے۔اس میں بہت سارے فوائد مضمر ہیں ۔کھلاڑیوں کے لیے توانائی بحال کرنے کا یہ موثر ذریعہ ہے ،کینسر سے محفوظ رکھتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کی سطح کو نیچے لے آتاہے۔ چقندر میں موجود جو چیز سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتی ہے،وہ بڑی مقدار میں شامل نائٹر یٹس ہیں۔دیگر سبزیوں کے مقابلے میں چقندر میں بیس گنا زیادہ نائٹریٹ ہوتاہے۔ چقندر کئی امراض میں مفید بتایا جاتاہے۔ دماغی   صلاحیت   بڑھائیے نارتھ کیرولینا کی ویک فاریسٹ یونیورسٹی کے جائزے میں بتایا گیا کہ چقندر کا جوس استعمال کرنے سے دماغی کمزوری کی ایک قسمDementiaکی آمد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔وجہ اس کی غالباً یہ ہے کہ نائٹرک آکسائیڈ دماغ کی طرف خون کے بہاؤ کو بڑھادیتے ہے۔ چقندر میں فولک ایسڈ کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے۔اس غذائی جزو کے استعمال کی یومیہ سفارش کردہ مقدار کا 75فیصد دو یا تین چھوٹے سائز کے چقندر سے حاصل ہو سکتاہے۔ فولک ایسڈ نسیان کے مرض”الزائمر“سے تحفظ فراہم کرنے میں بھی مفید ...

نیند کی کمی ، ذہنی بے چینی، اداسی اور غصے کی بڑی وجہ

Image
,نیند   کی   کمی   ذہنی   بے   چینی   اور   اداسی   کو   بدترین   بنادیتی   ہے   جبکہ   خوشی   اور   جوش   و   خروش   ختم   کردیتی   ہے     اس   کے   نتیجے   میں   غصہ   بھی   زیادہ   آنے   لگتا   ہے آپ   کے   جسم   کو   نیند   کی   اسی   طرح   ضرورت   ہے   ،   جس   طرح   کام   کرنے   کے   لئے   اسے   ہوا   اور   خوراک   کی   ضرورت   ہے۔   نیند   کے   دوران   ،   آپ   کا   جسم   خود   کو   ٹھیک   کرتا   ہے   اور   اپنے   کیمیائی   توازن   کو   بحال   کرتا   ہے۔   آپ   کا   دماغ   نئے   افکار   سے   جڑ   جاتا   ہے   اور   میموری   کو   برقرار   رکھنے ...